18 نومبر، 2026، 8:54 AM

اقوام متحدہ، ڈیموں اور ’ڈرٹی بم‘ سے متعلق الزامات جھوٹا پروپیگنڈا ہیں، ایران

اقوام متحدہ، ڈیموں اور ’ڈرٹی بم‘ سے متعلق الزامات جھوٹا پروپیگنڈا ہیں، ایران

ایرانی مشن نے نیویارک ٹائمز کی جانب سے ایران کے ڈیموں سے متعلق رپورٹس اور سی این این کے ’ڈرٹی بم‘ سے متعلق دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں گمراہ کن اطلاعات پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے ایران کے ڈیموں کے بارے میں حالیہ مضحکہ خیز دعوے اور سی این این کی جانب سے ’ڈرٹی بم‘ سے متعلق من گھڑت بیانیہ، گمراہ کن اطلاعات پھیلانے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد مزید جارحیت اور جنگی جرائم کے لیے جواز پیدا کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ پروپیگنڈا یا گمراہ کن اطلاعات جارحیت کو چھپا نہیں سکتیں اور نہ ہی ایسے سنگین جرائم کے ذمہ داروں کو بری الذمہ قرار دے سکتیں ہیں۔

ایرانی مشن نے مزید زور دیا کہ شہری ڈیموں اور پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے پر دانستہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔ ایسے حملوں کا حکم دینے، ان کی منصوبہ بندی، منظوری یا ان پر عمل درآمد میں کردار ادا کرنے والے افراد کو فوجداری ذمہ داری کا سامنا کرنا ہوگا اور انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت جواب دہ ہونا چاہیے۔

News ID 1942941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha